ممبئی حملہ کیس ،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر آج بھی پیش نہ ہوئے

Mumbai Attack

Mumbai Attack

اسلام آباد (جیوڈیسک) ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر آج بھی پیش نہ ہوئے، عدالت نے چار گواہوں پر جرح کے لیے سمن جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے گواہوں حمزہ بن طارق، عمردراز، محمد علی اور سیف اللہ خان پر جرح کے لیے سمن جاری کئے ہیں، وکیل صفائی ریاض اکرم چیمہ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، کیس کی مزید سماعت 6 جولائی کو ہو گی۔