اسکندریہ : مظاہرین نے اخوان المسلمون کے ہیڈ کوارٹر کو آگ لگادی

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) کے ساحلی شہر اسکندریہ میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران احتجاجی مظاہرین نے اخوان المسلمون کے ہیڈ کوارٹر کو آگ لگادی۔ مصر میں کئی روز سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں حالیہ تشدد کا واقعہ ساحلی شہر اسکندریہ میں پیش آیا جب احتجاجی مظاہرین مصری حکمران تنظیم اخوان المسلمون کے ہیڈ کوارٹر پر چڑھ دوڑے اورعمارت کو نذر آتش کر دیا، عمارت میں موجود اہم نوعیت کی دستاویزات بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔

مظاہرے مصر کی حزب اختلاف کی جماعتوں کی اپیل پرصدر محمد مرسی اور انکی حکومت کے خلاف کئے جارہے ہیں ان مظاہروں کے دوران ابتک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہیجبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔