امریکا سمیت پورا مغرب مسلم دنیا کے سامنے جواب دہ ہے : حامد کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

افغان (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نائجیریا تک مسلم دنیا انتشار کا شکار ہے، دیکھنا ہو گا کہ کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیاب رہی۔ دوحہ میں یوایس اسلامک ورلڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کچھ معاملات غلط ہوئے ہیں تو انھیں درست کیا جانا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ اس جنگ سے مسلم دنیا میں بنیاد پرستی میں کمی آئی یا اضافہ ہوا ہے۔ کیا دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خوشگوار نہیں ہیں، امریکا سمیت پورا مغرب مسلم دنیا کے سامنے جواب دہ ہے۔