امریکی فوجی بریڈلی میننگ کو عمر قید کی سزا سنا دی

Bradley Manning

Bradley Manning

امریکی (جیوڈیسک) امریکی فوجی عدالت نے وکی لیکس کو امریکی خفیہ راز فراہم کرنے والے امریکی فوجی بریڈلی میننگ کو عمر قید کی سزا سنادی۔

بریڈلی میننگ کے اس اقدام کو امریکہ نے سنگین جرم قرار دیا تھا اور اسے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا راز افشاں کرنے کا واقعہ ٹھہرایا اتھا۔ امریکی فوجی بریڈلی کو دشمن کی مدد کرنے سمیت بائیس الزامات کا سامنا تھا۔ عدالت نے بیس الزامات میں انہیں ملوث قرار دیتے ہوئے ایک سو اٹھائیس سال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔