امریکی وزیر خارجہ کل جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملیں گے

Pervez Kayani John Kerry

Pervez Kayani John Kerry

برسلز(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل برسلز میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے۔ جان کیری کا کہنا ہے ملاقات میں افغانستان سے امریکی انخلا سے متعلق امور پر بات ہو گی۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی برسلز میں آج ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں افغانستان اور شام کی صورت حال پر بات چیت ہو رہی ہے۔ نیٹو ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ایک روزہ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلی مرتبہ واشنگٹن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اجلاس سے قبل جان کیری کا کہنا تھا کل وہ پاکستانی آرمی چیف اور افغان صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں افغان طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل سمیت مختلف امور پر بات چیت ہو گی۔