امریکی صدر اور نائب صدر بیک وقت ملک سے باہر

Joe Biden

Joe Biden

امریکا(جیوڈیسک)نائب امریکی صدر جوبائیڈن اپنے وفد کے ہمراہ روم کے قریب سیام پینو ملٹری ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ جہاں وہ آئندہ ہفتے ایک مذہبی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی صدر، نائب صدر بیک وقت ملک سے باہر ہوں گے۔

جوبائیڈن پہلے رومن کیتھولک ہیں جو بحیثیت امریکی نائب صدر ویٹیکن میں پاپ فرانسس کی نامزدگی کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں دنیا کے سو سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ امریکی صدر بارک اوبامہ اس دوران مشرق وسطی کے دورے میں مصروف ہوں گے۔

امریکہ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صدر اور نائب صدر بیک وقت بیرون ملک کا دورہ نہیں کر سکتے تاہم یہ پہلا موقع ہو گا کہ امریکی صدر اور نائب صدر ایک ساتھ ملک سے باہر ہوں گے۔ صدر اوبامہ منگل سے اسرائیل، غزہ اور اردن کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔