امریکی ریاست ایریزونا میں آگ بجھاتے 19 فائر فائٹر ہلاک

U.S

U.S

امریکی ریاست ایریزونا کے جنگل میں لگی آگ بجھاتے فائر بریگیڈ کے 19 اہلکار شعلوں کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہو گئے۔ ایریزونا ہلاکتوں کا واقعہ ایریزونا کے پہاڑی جنگل میں پیش آیا۔ دو سو فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف تھے جنہیں شعلوں نے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے 25 اہلکار بری طرح جھلس گئے۔

حکام نے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں چند کی حالت نازک ہے۔ ایریزونا کے جنگل کو دو روز سے آگ نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بڑھتی ہوئی آگ بجھانے کے لیے جہازوں سے پانی اور سپرے کیا جا رہا ہے۔