قاہرہ : حکومت مخالف مظاہرے، اخوان المسلمین کا دفتر نذر آتش

Cairo

Cairo

مصر (جیوڈیسک) میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے قاہرہ میں صدر مرسی کے دفتر پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے اور اخوان المسلمین پارٹی کے دفتر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ قاہرہ مصری دارالحکومت قاہرہ میں تحریر سکوائر میں ہزاروں افراد مرسی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مصری اپوزیشن نے صدر کے استعفے تک ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع رپورٹس کے مطابق تحریر سکوائر میں اس وقت بھی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہیں۔ اب تک ان مظاہروں میں ایک امریکی سمیت 3 افراد ہلا ک اور دو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔