چین میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

China Rain

China Rain

بیجنگچین (جیوڈیسک) بیجنگچین میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ بلٹ ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوان میں طوفانی بارشوں سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بارشوں کے باعث 18بلٹ ٹرین سروس معطل کردی گئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں، سیکڑوں مسافر ریلوے اسٹیشنوں پر پھنسے ہوئے ہیں، حکام نے کئی مسافروں کو ٹکٹ واپس کیے تو کئی افراد کودوسری ٹرینوں سے روانہ کر دیا گیا۔