وازش علی شیخ ایڈووکیٹ ایک نڈر، بے باک اور ایماندار قائد ہیں : مرزا خرم شہزاد

لالہ موسی(جی پی آئی)نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ایک نڈر، بے باک اور ایماندار قائد ہیں ان خیالات کا اظہار ISF ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کمیٹی مرزا خرم شہزدا نے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے فیس بک پر کامیابی حاصل کی اسی طرح ہم ان کو عام انتخابات میں انشا اللہ MPAکے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ہم سب ان کی قیادت میں مل جل کر کام کر رہے ہیں اور ہم تمام ممبران ان کے ساتھ کا م کرتے رہیں گے۔

حلقہ پی پی 112 میں ان کی مقبولیت کو بے حد سراہتے ہیں ۔فیس بک پر سٹی آف لالہ موسی کے ایڈریس میں جو ووٹنگ ہو رہی ہے ا س میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے سر فہرست ہیں اور فیس بک پر ان کی مقبولیت سے تمام امیداوران خوف زدہ ہو گئے ہیں اور ہم مزید کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں عوام ان کو بہت زیادہ پسند کرتی ہے اور ان کو فیس بک میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔