برطانیہ میں انڈے اچھال کر ثابت پکڑنے کا مقابلہ

UK

UK

برطانیہ (جیوڈیسک) کھیلوں کے مقابلے تو دنیا بھر میں ہوتے ہوں گے مگر برطانیہ میں جیسا رنگارنگ میلہ سجا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ انڈے کھانے کا مقابلہ تو آپ نے دیکھا ہو گا لیکن برطانیہ میں اپنی طرز کا انوکھا مقابلہ ہوا جس میں انڈوں کوکھانا نہیں بلکہ ہوا میں اچھلتے انڈوں کو ثابت پکڑنا تھا۔

کھیل میں انڈوں کا استعمال ایسے ہوا کہ انڈا کسی کہ سر پر پھو ٹا اور کسی نے اسے صحیح سلامت کیچ کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں ٹیم کے کھلاڑی انڈوں کو گیند کی طرح ہوا میں اچھالتے اور دوسری طرف اسے سالم پکڑ کر پوائنٹ حاصل کرتے۔ اس انوکھے کھیل میں آئرلینڈ، ہالینڈ، جرمنی اور جاپان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ برطانوی ٹیم انڈوں کو قابو کرنے میں کامیاب رہی اور فاتح قرار پائی۔