برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے، مجرم سزا سے نہیں بچ سکتا، لارڈ نزیر

UK

UK

برطانوی (جیوڈیسک) رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے، کوئی مجرم سزا سے نہیں بچ سکتا۔ لندن میں پاکستان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہئے۔

پاکستانی ذرائع حق اور سچ کا علم بلند کر رہا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی بھی مذمت کی۔ لارڈ نزیر نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں امن بحال کیا جائے۔ تقریب سے سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار اور والتھم فارسٹ کے مئیر ندیم علی نے بھی خطاب کیا۔