برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

William Hague

William Hague

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ برطانوی وزیر خارجہ دو روزہ دورے میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک برطانیہ تعلقات، اسٹریٹجک مذاکرات اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔