یوکرائن دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، وزیراعظم

Ukraine Prime Minister

Ukraine Prime Minister

کیف (جیوڈیسک) یوکرائن روس کے ساتھ تاریخی معاہدے کی بدولت دیوالیہ پن کا شکار اور سماجی طور پر ٹوٹنے سے بچ گیا ہے جس کے تحت ماسکو نے 15 بلین ڈالرز کے یوکرائنی بانڈز خریدے ہیں اور گیس قیمتوں میں کمی کی ہے۔ یہ بات یوکرائن کے وزیراعظم نے کہی۔

وزیراعظم مائیکولا ازاروف نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ معاہدے کے بغیر یوکرائن کا کیا ہوتا، اس کا واضح جواب یہ ہے کہ دیوالیہ اور سماجی طور پر ملک ٹوٹ جاتا۔

انہوں نے تاریخی معاہدے کو سراہا اور خبردار کیا کہ حکومت ملک میں صورتحال کو مزید عدم استحکام کا شکار ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔