یوکرائن، حکومت مخالف مظاہرین پھر سڑکوں پر نکل آئے

Protest

Protest

کیو (جیوڈیسک) یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، پولیس سے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت کیو میں صدر حکومت اور پارلیمنٹ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہائی سیکورٹی زون میں داخلے کی کوشش کی تو پولیس نے شیلنگ شروع کر دی جس پر مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس سے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا، پولیس سے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔