یوکرائن : فوجی آپریشن میں‌ 48 روس نواز جنگجو ہلاک

Ukraine

Ukraine

پیر س (جیوڈیسک) مشرقی یوکرائن کے شہرسلو ویانسک میں فوجی آپریشن کے دوران 48 روس نواز جنگجو ہلاک ہوگئے۔ جبکہ جھڑپوں میں 4 فوجی ہلاک اور 20 زخمی بھی ہو ئے۔

وزیر داخلہ آرسن ایواکوف نے بتایا کہ کئی علاقوں پر باغیوں کے قبضہ کے باعث مشرقی یو کرائن میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا گھیرے میں لئے گئے شہروں میں انسانی المیہ ابھر رہا ہے۔ دوسری جانب ماسکو نے کیف پر زوردیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھے اور معمول کے مذاکرات شروع کرے۔ ادھر کشید گی کے باعث یو کرائن کے مشرقی شہر ڈونیٹسک آنے جانیوالی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

جبکہ ویانا میں کونسل آف یورپ کانفرنس کے موقع پر روس اور یوکرائن کے وزرائے خارجہ کے مابین مختصر ملاقات ہوئی کانفرنس میں یوکرائن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ ادھر فرانسیسی صدر نے منگل کے روز خبردار کیا کہ یوکرائن خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات نہ ہوئے تو بدامنی مزید بڑھ جا ئیگی۔

جبکہ نیٹو افواج کے اعلیٰ ترین کمانڈر جنرل فلپ بریڈلوو نے دعویٰ کیا ہے کہ روس شورش زدہ یوکرائنی علاقے میں اپنی فوجیں داخل کرچکا ہے، انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ روس کی سپیشل فورسز یوکرائن میں موجود ہیں۔