یوکرین نے روس کیجانب سے جلد حملہ کیے جانے کا امریکی حکام کا دعویٰ مسترد کر دیا

Soldiers

Soldiers

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین نے روس کیجانب سے جلد حملہ کیے جانے کا امریکی حکام کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی پیشن گوئیوں اور دعوؤں پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج یوکرین کے پاس ایک مضبوط فوج، بے مثال بین الاقوامی حمایت اور عوام کا اپنے ملک پر اعتماد ہے، اس لیے دشمن کو ہم سے ڈرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے خبردار کیا تھاکہ روس یوکرین پر حملے کے لیے 70 فیصد فوجی تیاری مکمل کرچکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار وں نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ روس یوکرین کی سرحد پر مزید جنگی سامان جمع کررہا ہے اور جس رفتار سے مزيد روسی فوجی سرحد پر پہنچ رہے ہيں، فروری کے وسط تک ڈيڑھ لاکھ فوجی يوکرین کی سرحد پر جمع ہو سکتے ہيں۔

تاہم یوکرین نے روس کیجانب سے ملک پر حملے کے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔