یوکرین کا روس کے حامی مسلح افراد کیخلاف آپریشن شروع

Operations

Operations

کیف (جیوڈیسک) یوکرین کی حکومت نے مشرقی شہر سلوانسک کو روس نواز عسکریت پسندوں سے چھڑانے کیلیے آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ مسلح جھڑپوں میں یوکرینی فورسز کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔

وزیر داخلہ آرسن اواکوف کے فیس بک پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق روس نواز ’’باغیوں‘‘ نے سلوانسک میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے دفاتر پر قبضہ کر رکھا ہے جن کی آزادی کیلئے سرکاری سروسز کے ملک بھر میں موجود یونٹس کو طلب کیا گیا ہے۔

علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کیخلاف کارروائی شروع کر دیا ہے اور شہری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اس آپریشن کی براہ راست نگرانی انسداد دہشتگردی کا قومی ادارہ کرے گا۔