یوکرائن: علیحدگی پسندوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ممکنہ طور پر کم ہو سکتی ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق شاختراسک کے علاقے میں ایک چھاتہ بردار فوجی یونٹ مارٹر اور ٹینک فائر کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ وہی علاقہ ہے جہاں ملائیشیا ایئر لائنز کا مسافر طیارہ گرا تھا۔ خبر رساں ادارے نے یوکرائنی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی کل تعداد 14 ہے جن میں سے 10 فوجی ہیں۔