غیر جمہوری اقدام قبول نہیں کریں گے: سراج الحق

 Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات پر تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےایک ایسا فارمولا دیا تھا جس میں دونوں کا بھرم رہ جاتا ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔ محمد نواز شریف کے پاس وقت کم ہوتا جا رہا ہے لیکن امید کی شمع ابھی بجھی نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے حکومت کو فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹینرز ہٹا کر راستے کھولنے چاہیں لیکن احتجاج کی آڑ میں ہونے والے کسی بھی غیر جمہوری اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسے لوگ سرگرم ہو چکے ہیں جو جلتی پر تیل ڈال کر اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن حالات سنبھالنے کے لئے درمیانی راستہ نکالنا ہی ہو گا۔