برطانیہ میں 16 ماہ کی تیراک بچی، مہارت دیکھ کر لوگ حیران

Girl swimmer

Girl swimmer

لندن (جیوڈیسک) لندن برطانیہ میں 16 ماہ کی بچی ماہر تیراک نکلی۔ تین فٹ گہرے پانی میں بچی کی مہارت نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ سولہ ماہ کی الزبتھ زیادہ وقت سوئمنگ پول میں رہنا پسند کرتی ہے۔

ننھی تیراک ایک سانس میں پول کا چکر مکمل کر لیتی ہے۔ الزبتھ کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال کی عمر سے تیراکی کر رہی ہے۔ ماہرانہ صلاحیتوں کی حامل اس بچی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بھی بڑی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔