امریکہ: بائیڈن کی عوامی پسندیدگی میں 33 فیصد کمی

Joe Biden

Joe Biden

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ میں ایک سروے رپورٹ کے مطابق عوام کا صرف ایک تہائی جو بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

کیونیپیاک یونیورسٹی کی طرف سے کروائے گئے سروے کے مطابق بائیڈن کے ساتھ عوامی تعاون مستقل کم ہو رہا ہے۔

سروے میں شامل افراد کے 33 فیصد نے صدر بائیڈن کی کارکردگی پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ سروے میں شامل ڈیموکریٹس کے 75 فیصد نے اور آزاد امیدواروں کے 25 فیصد نے بائیڈن کی کارکردگی کو سراہا۔

شرکاء کے 57 فیصد نے بائیڈن کی اقتصادی کارکردگی پر، 54 فیصد نے خارجہ پالیسی پر، 55 فیصد نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد پر بے اطمینانی کا اظہار کیا ہے۔