امریکا اور فرانس کا ایران کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Barack Obama, Hollande frasnua

Barack Obama, Hollande frasnua

امریکا (جیوڈیسک) امریکا اور فرانس نے ایران کے خلاف عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اظہار فرانسیسی صدر فراسنوا اولاند نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

صدر اوباما کا کہنا تھا دونوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ فی الحال ایران پر نئی پابندیاں عائد نہ کی جائیں کیونکہ اس سے ایٹمی مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں تاہم پہلے سے عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔

شام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا وہ مسئلے کے سیاسی حل کے لئے اپوزیشن کی حمایت جاری رکھیں گے۔