امریکا میں برفانی طوفان، 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

Snow Storm

Snow Storm

واشنگٹن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں موسم کی شدت اور اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکی ریاستوں میں برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں، 11ہزار بچوں نے رات اسکول میں گزاری، 3000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، برطانیہ میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈیوڈ کیمرون نے مشرق وسطیٰ کا دورہ منسوخ کر دیا

امریکا میں شدید برف باری سے جنوبی ریاستیں مشکلات کا شکار ہیں،ٹیکساس سے لے کر نارتھ کیرولونیا تک شدید سردی کے باعث اسکول اور کاروبار بند ہیں، جبکہ 3300 سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے

ان میں 1300 پروازیں منگل تک منسوخ کی گئی تھیں تاہم موسمی شدت کو دیکھتے ہوئے جمعرات تک کی مزید 1900 پروازوں کوبھی اب منسوخ کر دیا گیا ہے ریاست الاباما میں 11 ہزار سے زائد بچوں نے رات اپنے اسکولوں میں گزاری۔ صدر اباما نے ریاست جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ نارتھ اور ساؤتھ کیرولینا، مسی سپی میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔