امریکہ گوانتا ناموبے جیل بند کرے، اقوام متحدہ

UN Guantanamo

UN Guantanamo

امریکا(جیوڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ گوانتا نامو بے میں غیر قانونی جیل کیمپ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ گوانتا نامو جیل کیمپ میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں جن سے پوری دنیا نا آشنا ہے۔ کسی بھی جرم میں ملوث فرد کو بغیر مقدمہ چلائے برسوں جیل میں رکھنا۔

بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جسکی اقوام متحدہ ہر سطح پر مذمت کرتا ہے اور دنیا بھر سے گوانتانامو جیل بند کرنے کے لئے اقوام متحدہ پر زور دیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جینیوا میں واقع اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفس میں ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ کول وِل نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے کیا۔ روپرٹ کول وِل نے کہا کہ گزشتہ گیارہ برس سے گوانتانامو بے جیل میں دنیا بھر سے لوگوں کو اغوا کرکے وہاں جبری قیدی بنا کر رکھا جارہا ہے۔

قید میں لوگوں کو سخت مظالم کا نشانہ بنایا جا تا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی ہلاکتیں بھی واقع ہوجاتی ہیں۔ جو کہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے جو کہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔