انخلا کا روڈ میپ طے کرنے امریکی جنرل ڈیمپسی افغانستان پہنچ گئے

U.S. General Dempsey

U.S. General Dempsey

کابل(جیوڈیسک) امریکی فوج کے ہائی کمانڈ،مارٹن ڈیمپسی،افغانستان پہنچ گئے۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف،جنرل مارٹن ڈیمپسی ،امریکی اور افغان آفیشلز سے ملاقات میں جنگ کے اختتام پر بات کریں گے۔

دورے کے دوران،اتحادی افواج کے تمام کمانڈرز اور میدان جنگ میں برسر پیکار فوجیوں سے بھی بات چیت متوقع ہے۔ان کے دورے کا اہم مقصد ،اگلے سال امریکی افواج کا انخلا کا روڈ میپ طے کرنا اور افغان سیکورٹی فورسز کی فعالیت میں اضافہ کرنا ہے۔

امریکی صدر اوباما نے اب تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ 2014 کے بعد کتنے امریکی فوجی دستے افغانستان میں تعینات رہیں گے۔تاہم ایک اندازے کے مطابق یہ تعداد 9 سے 10 ہزار کے درمیان ہو سکتی ہے۔