بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

Monsoon Rains

Monsoon Rains

ملتان، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور لیہ میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملتان کے مختلف علاقوں میں ساون کی پہلی بارش اورٹھنڈی ہواں نے گرمی کا زور توڑ کر موسم خوشگوار کر دیا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کیدوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، بالائی خیبرپختونخوا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، قلات ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔