اپنی بجلی خود بنائیں گے، 2 روپے فی یونٹ بیچیں گے، بیدار بخت

Bedar Bakht

Bedar Bakht

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے وزیر محنت وافرادی قوت بخت بیدار نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کے لئے طالبان سے مذاکرات کرنے کوتیار ہیں۔ پشاور میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے بخت بیدار نے کہاکہ صوبائی حکومت مسائل کو حل کرنے کے لئے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

طالبان سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ بخت بیدار نے کہاکہ صوبے میں بجلی خود پیدا کریں گے اور دو روپے فی یونٹ کے حساب سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو دیں گے۔