بالائی علاقوں میں موسم سرد، دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم ابر آلود ہے۔ بادل کسی بھی وقت برسنے کو تیار ہیں۔

گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔پنجاب کے علاقوں گجرات، حافظ آباد اور سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے،سرگودھا میں کل کی بارش کے بعد اب بھی بیشتر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی، تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، کوہاٹ ، فیصل آباد،سرگودھا، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔