عرس کے تیسرے روز محفل سماع کا اہتمام قوالوں نے سما باندھ دیا،عرس کے آخری روز بھی ملک بھر سے عقیدت مندوں، مریدین اور عوام کا مزار پر حاضری

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام شیخ المشائخ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے دسویں سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوگیا ،عرس مبارک کے آخری روز میں مزار پر زائرین ،عقیدت مندوں ،مریدین اور عوام کی کثیر تعداد نے درگاہ شاہ جیلانی پر حاضری دینے والوں کا تانتا بندھا رہا جنہوں نے مزار پر گل پاشی اور چادر پوشی کی عرس کے اختتامی روز روح پر ور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا محفل کی صدارت حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی نے فرمائی محفل سماع میں ملک کے ممتاز قوال حضرات افضل صابری اور زمان تاجی و ہمنوانے اپنے کلام سے حاضرین محفل میں وجد طاری کردی

اس موقع پر خلفاء سید اطہر علی علوی القادری اور عبدالحفیظ علوی القادری ،پیر طریقت کمال میاں سلطانی ،انور علی شاہ ،سید اطہر علی شاہ عمرانی ،با با سلیم و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا محفل کے آغاز پر ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے محفل سماع رات گئے تک جاری رہا تقریب کے اختتام پر درگاہ شاہ جیلانی پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور اسلام کی سربلندی اور اتحاد و بین المسلمین کے حوالے سے حضرت علامہ جیلانی چاند پوری کے نقش قدم چلنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔