امریکی فوج کا پہلی بارالحسکہ میں اسد رجیم کی فوجی چوکی کے قریب گشت

US Forces

US Forces

شام (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی فورسز نے الحسکہ شہر میں 6 بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل فوجی گشت کیا۔ یہ گشت اس علاقے میں قائم شامی فوج کی چوکی کے قریب کیا گیا۔ وہاں سے امریکی فوجی الشدادی شہر کی طرف مڑگئی جہاں پراس کا اڈا قائم ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب امریکی فوج الحسکہ میں شامی فوجی چوکی کے اتنے قریب دیکھی گئی ہے۔

سیرین آبزرویٹری کے کارکنوں نے امریکی افواج کو تمر قصبے اور اس کے مشرقی دیہات الحسکہ کے دیہی علاقوں میں باقاعدہ گشت کرتے دیکھا۔

پانچ ستمبر کو سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک امریکی گشت کی خبر دی تھی جو بین الاقوامی سڑک پر القحطانیہ میں تیل کے کنوؤں کے علاقوں میں مشرقی قامشلی کے علاقے ’’ترابی سیبی‘‘ کے علاقوں میں دیکھا گیا تھا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ روسی افواج نے قامشلی شہرمیں شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے اندر پرانے فرانسیسی بیرک کے چوک میں سیکورٹی اسکوائر ایریا میں ہیلی کاپٹروں کے لیے ہیلی پیڈ کی تیاری شروع کی ہے۔

اس کے علاوہ یہاں پر ایک جدید فکسڈ کوآرڈینیشن پوائنٹ کے قیام کےل یے بھی کام جاری ہے۔