امریکی پابندیاں کسی کورونا وائرس سے کم نہیں : ایرانی صدر

Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی نئی پابندیوں کو کورونا وائرس کی نئی قسم سے مشابہہ قرار دے دیا ۔

صدارتی ایوان کے مطابق ، روحانی نے تہران میں موجود آسٹریا کے وزیر خارجہ الیکسینڈر شالن برگ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے علاوہ خوراک اور ادویات پر روک تھام کا حوالہ دیتےہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پابندیو ں کا یہ نفاذ دہشتگردی ہے اور امید ہے کہ یورپی یونین اس انسانی ذمے داری میں اپنا کردار ادا کرے گی ، امریکی پابندیاں کورونا وائرس کی طرح ہیں جو کہ ضرورت سے زیادہ خوف پھیلانے کا سبب ہیں ۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم یورپ اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال کرنے جبکہ خطے میں بحری راستوں کی سلامتی کمزور پڑ چکی ہے اور میں یہ واضح کردوں کہ خطے میں توانائی کے وسائل کی حفاظت یورپی یونین اور دنیا کے لیے اہم ہے ۔

اس موقع پر آسٹریائی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ جوہری معاہدہ علاقائی استحکام کےلیے ضروری ہے ۔