امریکہ پابندیاں ختم کرے مذاکراتی میز پر آ جائیں گے: ایران

Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف ناجائز پابندیاں ختم کر دے تو ایران جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

روحانی کے مطابق یہ مذاکرات 5+1 ملکی سربراہان کی سطح تک بھی ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ ہی 2015 میں ایران کا جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔

ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے براہ راست خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ اسرائیل کو قرار دیا۔