امریکی پابندیوں کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا : ترک وزارتِ خارجہ

Turkish Foreign Ministry

Turkish Foreign Ministry

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں سے کوئی بھی نتیجہ حاصل نہیں کیا جاسکے گا بلکہ اس سے دونوں اتحادی ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے

وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ترکی پر اسٹیل اور ایلومونیم پر لگائی جانے والی ایکسٹرا کسٹم ڈیوٹی کے بارے میں ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو عالمی تجارتی اصولوں کی پراہ کیے بغیر ترکی کی اسٹیل اور ایلومونیم پر ایکسٹرا کسٹم ڈیوٹی لگائی جانا ایک مہذب ملک کو زیب نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سےلگائی جانے والی پابندیوں سے کوئی بھی نتیجہ حاصل نہیں کیا جاسکے گا بلکہ اس سے دونوں اتحادی ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ترکی نے اس سے قبل جس طرح اقدامات اٹھائے ہیں بالکل اسی طرح امریکہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بالکل اسی طرح جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ہمیشہ ہی تمام مسائل کو سفارتی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔