امریکا : کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ، ایک شخص ہلاک، کئی زخمی

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ امریکا کی ریاست لوزیانہ میں قائم، نائٹروجن پلانٹ میں دھماکا ہوا۔ حکام کے مطابق دھماکے سے ایک شخص موقع پر ہلاک جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انڈسٹریل پلانٹ سالانہ لاکھوں ٹن امونیا اور نائٹروجن فرٹیلائزر کی سالانہ پیداوار کرتا ہے۔حادثہ کی وجوہات کا تعین ابھی کیا جا رہا ہے۔