امریکی فوج عوام کی نظر میں سب سے پسندیدہ : گیلپ سروے

U.S. Army

U.S. Army

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کا نگریس کی ناپسندیدگی کی شرح میں اضافہ، فوج کو سب سے زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے گیلپ سروے امریکہ میں کئے گئے حال ہی میں ایک عوامی جائزے کے مطابق امریکیوں کی اکثریت نے کانگریس کو نچلی ترین سطح کا درجہ دیا ہے جو کسی اہم ادارے کے لیے 1973 سے اب تک کی ناپسندیدگی کی کم ترین سطح ہے۔

گیلپ کے ادارے نے 1500 امریکیوں سے سوالات کیے جنھوں نے کانگریس کو نچلی ترین سطح کا درجہ دیا جو کسی اہم ادارے کو 1973 سے جب سے گیلپ نے جائزوں کا آغاز کیا۔ اِس عنوان پر اب تک ناپسندیدگی کی کم ترین سطح ہے۔ سینیٹ میں صدر اوباما کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے اتحادیوں کو اکثریت حاصل ہے جبکہ مخالف ریپبلیکنز ایوانِ نمائندگان میں زیادہ تر نشستوں کے حامل ہیں۔

اس وقت تک کوئی بھی قانون منظوری کا درجہ حاصل نہیں کر سکتا جب تک دونوں ایوان اسے منظور نہ کریں اور صدر ان پر دستخط نہ کر دیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران منتخب ایوانوں میں جانبداری کا ماحول عروج پر رہا جس کے باعث متعدد اہم معاملات پر کارروائی رکی رہی تاہم کانگریس کی اِس نچلی سطح کی درجہ بندی کے باوجود زیادہ تر ارکان نئے انتخابات جیت کر پھر سے ایوان میں آتے رہے ہیں۔

رائے عامہ کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی زندگی کے دھارے میں امریکی فوج کو سب سے زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کے بعد چھوٹے کاروباروں کا درجہ آتا ہے۔