امریکا، شٹ ڈان کے دوسرے دن بھی حکومتی اداروں میں ویرانی

Posted shit don

Posted shit don

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں شٹ ڈان کے دوسرے روز کئی حکومتی اداروں میں ویرانی چھائی رہی، معاملہ حل نہ ہونے پر صدر اوباما نے ملائیشیا اور فلپائن کا دورہ منسوخ کر دیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ شٹ ڈان سے امریکی فوج کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔ امریکی تاریخ میں سترہ سال بعد ہونیوالے شٹ ڈان سے لاکھوں افراد بغیر تنخواہوں کے چھٹیوں پرجا چکے ہیں۔ میوزیم، تفریح گاہیں، نیشنل پارک، مجسمہ آزادی اور دیگر سیاحتی مقامات سمیت کئی سرکاری دفاتر بند ہو چکے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں یادگار عمارتوں اور وفاقی دفاتر کیباہر نوٹس لگا دیئے گئے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل اور دیگر کاروباری علاقوں میں سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ حکومت کو شٹ ڈان کی باعث روزانہ 300 ملین ڈالر نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر امریکی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ شٹ ڈان سے فوج کے روزمرہ کے معاملات متاثر ہو رہے۔

ہیں۔ دوسری جانب ری پبلکن اور ڈیمو کریٹس کیدرمیان فنڈز کے معاملیپر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ صدر اوباما کی کوششوں کے باوجود معاملہ طے نہیں ہو سکا۔ صدر اوباما کا کہنا ہے ری پبلکن نے حکومت کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ ری پبلکن کا کہنا ہے کہ یہ بل افورڈ ایبل کئیر نہیں اوباما کئیربل ہے جسے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔