امریکا: کنیکٹی کٹ میں 77 افراد کے قاتل کا ریکارڈ توڑ نے کی کوشش کی گئی

America

America

امریکا(جیوڈیسک)امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں ایک نیم پاگل شخص ایڈم لانزا نے کئی معصوم بچوں سمیت 28 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا. امریکی سیکیورٹی فورسز کے مطابق قاتل ناروے میں 77 افراد کے قاتل بریوک کا ریکارڈ توڑنا چاہتا تھا۔

دسمبر 2011 میں ناروے کے شہر اوسلو میں اینڈرس بریویک نے 77 افراد کو قتل کیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے تانے بانے امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے سکول میں 28 افراد کے قتل کے واقعے سے ملتے ہیں۔

امریکی سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایڈم لانزا، بریوک سے بہت متاثر تھا اور بریوک سے زیادہ افراد قتل کرنا چاہتا تھا۔