امریکا: اوہائیو میں گھر کے تہہ خانے سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

America

America

امریکی ریاست اوہائیو میں گھر کے تہہ خانے سے تین خواتین کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی۔ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ عمارت کے مکینوں نے بدبو پھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی۔

جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا اور عمارت کی بیسمنٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد کرلیں۔ شہر کے مئیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے خواتین کے قتل کے شعبے میں ایک پینتس سالہ شخص مائیکل میڈیسن کو گرفتار کیا ہے جو اسی عمارت کا رہائشی جہاں قتل کی واردات ہوئی ہے۔