امریکا میں برفباری سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم

Snowfall

Snowfall

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی جنوب مشرقی ریاستوں میں ایک بار پھر شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور سیکڑوں تاخیر کا شکار ہیں۔

شدید برف باری نے کولمبیا، شمالی اور جنوبی کیرولائنا کو ایک بار پھر جما دیا ہے مختلف شہروں میں آٹھ سے نو فٹ تک برف پڑ چکی ہے، ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے زمینی اور فضائی راستے بند اور 3 ہزار کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں

جنوبی کیرولائنا اور جارجیا میں بیس کوریڈور شدید متاثر ہوئے ہیں اور سیکڑوں ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، متعدد جنوبی ریاستوں میں ایمرجنسی کے اعلان کے بعد تعلیمی ادارے، کاروبار اور دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، برفانی طوفان کا سلسلہ شمال مشرقی ریاستوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔