امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، اسکول اور سرکاری دفاتر بند، ہزاروں پروازیں منسوخ

Snow Strome

Snow Strome

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برف باری نے نظام زندگی ایک بار پھر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اب تک 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ اسکول اور سرکاری ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شدید برف باری نے امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، برف باری کے باعث اب تک 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ سرکاری ادارے اور اسکول بھی بند ہیں، شدید برف باری کے باعث شمالی مشرقی ریاستوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے بھی گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔