امریکہ نے سیاحتی پابندیاں ہٹا دیں

Tourism

Tourism

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ نے، کورونا وائرس کی وجہ سے، 20 ماہ سے عائد کردہ سیاحتی پابندیاں ویکسینیشن کی شرط کے ساتھ ختم کر دی ہیں۔

اطلاع کے مطابق امریکہ نے آج سے، ویکسین کورس پورا کرنے والے، مسافروں کے لئے ائیر پورٹ اور زمینی راستے کھول دئیے ہیں۔ اس طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور تک پھیلی ہوئی کووِڈ۔ 19 پابندیاں ختم ہو گئی ہیں۔

نئے اطلاق کی رُو سے امریکہ میں داخل ہونے کے خواہش مند مسافروں کے لئے شرط ہو گی کہ وہ ویکسین کورس پورا کرنے کا ثبوت اور کورونا ٹیسٹ کے نیگیٹیو نتائج پیش کریں۔ میکسیکو اور کینیڈا سے براستہ زمین آنے والوں سے کووِڈ۔19 ٹیسٹ کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔

فضائی راستے سے ملک میں داخل ہونے والوں کی شناختی معلومات کا ویکسین کارڈ کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہو گا۔

ویکسین کورس پورا نہ کرنے والے مسافروں کو ہر خلاف ورزی پر 35 ہزار ڈالر جرمانہ کیا جا سکے گا۔