امریکہ: یونیورسٹی میں مسلح حملہ

America University Attack

America University Attack

ٹیکساس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی ٹیکساس A&M یونیورسٹی میں مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹیکساس A&M یونیورسٹی کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ڈالاس سے 107 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع کامرس کیمپس کے پرائیڈ راک اسٹوڈنٹس ہاسٹل پر مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

زخمی کو یونیورسٹی میں طبّی امداد فراہم کی گئی ہے اور دن بھر تعلیمی مصروفیات کو بند رکھا گیا ہے۔

پولیس حملے سے متعلق تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکساس A&M یونیورسٹی ، 12 ہزار سے زائد طالبعلموں کے ساتھ ٹیکساس کی تیسری بڑی یونیورسٹی ہے۔