امریکا : دنیا کا سب سے بڑا گٹار تیار

Big Guitar

Big Guitar

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا گٹار تیار کر لیا گیا۔اسے ایک نہیں بلکہ کئی افراد مل کر بجاتے ہیں۔ امریکی ریاست نیو جرسی میں دیو ہیکل گٹار نمائش کیلئے پیش کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

اس گٹارکی لمبائی تینتالیس فٹ اور چوڑائی سولہ فٹ ہے، جسے عام گٹار کی طرح بجایا جاسکتاہے لیکن اس ایک نہیں بلکہ کئی افراد مل کر بجاتے ہیں۔ گٹار کی نمائش آئندہ سال چار جنوری تک جاری رہے گی۔