عثمان آباد اور بلال فرینڈز کو شکست کا سامنا ،عرفان جونیجو اور حمزہ نے میچ کا خوبصورت گول اسکور کیا

کراچی : شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں کھلے جانے والے آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ۔گزشتہ روز کھیلے گئے دو اہم میچ میں کورنگی ٹائون معروف فٹ بال ٹیم الشہباز فٹ بال کلب اور ایف سی روروز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے سخت ترین حریف پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے پہلے میچ میں الشہباز فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل عثمان آباد یونین لیاری ٹائون کو 1-0سے شکست دے دی۔

کھیل کے پہلے دورانیئے میں 22ویں منٹ پر نوجوان کھلاڑی پر مشتمل الشہباز کورنگی کے عبدالرحیم نے اپنی ٹیم کی جانب سے خوبصورت اور فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو نہ صرف فتح سے ہمکنار کیا بلکہ اگلے مرحلے میں بھی داخل کردیا عثمان آباد لیاری ٹائون کی ٹیم نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی مگر الشہباز کلب کے دفاعی لائن عبور نہ کرسکی ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے اہم میچ میں ملیر کینٹ کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ایف سی روروز نے بلا ل فرینڈ لانڈھی کو سخت مقابلے کے بعد 2-0سے زیر کردیا۔

کھیل کی خاص بات ایف سی کے نوجوان کھلاڑی عرفان جونیجو اور حمزہ کا خوبصورت کھیل تھا جنہوں نے نہایت شاندار دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بلال فرینڈ کی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش،سعید خان ،میر افضل ،احمد سلطان ،سلیم شاہ اور پرویز گل نے انجام دیئے۔

Foot Ball Tornament

Foot Ball Tornament