اتر پر دیش: ٹریکر مینو فیکچرنگ یونٹ میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ٹریکر مینو فیکچرنگ یونٹ میں دھماکے کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ ضلع سلمان پور کے گائوں جیتا پور میں پیش آیا۔

جس میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے 6 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔