مختلف خالی آسامیوں پر 18 سے 30 سال تک کی عمر کے امیدواران کی تعیناتی کیلئے کام کا آغاز

jobs

jobs

جھنگ: عدالت عالیہ لاہور کی ہدایات پر ضلعی عدلیہ نے ضلع بھر کی مختلف ماتحت عدالتوں میں سٹینوگرافر، سٹینوٹائپسٹ، جونیئر کلرک اور درجہ چہارم کی مختلف خالی آسامیوں پر 18 سے 30 سال تک کی عمر کے امیدواران کی تعیناتی کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سٹینوگرافر، سٹینو ٹائپسٹ اور جونیئر کلرک کی آسامیوں کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ فیس 5سو روپے مقرر کی گئی ہے اگر کسی امید وار نے درج ذیل تینوں آسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کرا رکھی ہوں تو اسے ہر درخواست کی این ٹی ایس فیس پانچ سو کے حساب سے علیحدہ علیحدہ جمع کروانا ہوگی۔

اسی طرح درجہ چہارم کی تمام آسامیوں ڈرائیور،نائب قاصد، چوکیدار ،مالی اور خاکروب کے امیدواران /درخواست دہندگان کیلئے صرف تین سو روپے ہی فیس مقرر کی گئی ہے اگر کسی امیدوار نے سٹینو گرافر ،سٹینو ٹائپسٹ ،جونیئر کلرک اور درجہ چہارم کی تمام آسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کروا رکھی ہوں تو اسے درجہ چہارم کی آسامیوں کے ٹیسٹ کیلئے تین سو روپے جبکہ دیگر تمام آسامیوں کیلئے پانچ پانچ سور وپے این ٹی ایس ٹیسٹ فیس بذریعہ چالان بنک میں جمع کروانا ہوگی۔مجوزہ چالان فارم این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔امیدواران مزید معلومات کیلئے دفتری اوقات میں فون نمبر 047-9200092 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔