ضلعی حکومت کی طرف سے لوگوں کو آمدورفت کی سہولتوں میں مزید بہتری

Jhang

Jhang

جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر کی ہدایت پر ضلعی حکومت کی طرف سے لوگوں کو آمدورفت کی سہولتوں میں مزید بہتری لانے کیلئے رواں مالی سال کے دوران دو کروڑ 91 لاکھ 27 ہزار 224 روپے کی لاگت سے تحصیل جھنگ اور شورکوٹ میں 12 سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل کیا جائیگا۔یہ بات ڈی او روڈز ہائی وے ڈویژن جھنگ نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔

انہوں نے تفصیلات میں بتایا کہ 47لاکھ22ہزار 128روپے سے سنڈھے والا چک نمبر497روڈ تا موضع بھنگو،40لاکھ44ہزار774روپے سے 20گھگھ تاچوک لیلاں والا،35لاکھ 39ہزار627روپے کی رقم سے لکھی پل تا خاکی اڈا ،29لاکھ6ہزار724روپے کی گرانٹ سے مہر علی چوک تا پل بہادر، 28 لاکھ11ہزار302روپے کے فنڈ سے پل17گھگھ تا9گھگھ،27لاکھ44ہزار576روپے سے نوری چوک تا کھیرباٹی،27لاکھ41ہزار 806روپے کی رقم سے گرڈ سٹیشن شورکوٹ سٹی تا دوراں پور،14لاکھ64ہزار717روپے کی گرانٹ سے آلہ آباد تا ساگھر والا،13لاکھ72ہزار562روپے سے کھمانہ والا تا چک نمبر 4 گھگھ،11لاکھ13ہزار 296 روپے کے فنڈ سے سٹرک چک نمبر 501 تا پادریانوالہ،10لاکھ75ہزار 314روپے کی لاگت سے میرک سیال تا موضع فرید محمود کاٹھیا او ر5لاکھ90ہزار398روپے کی رقم سے شورکوٹ کینٹ روڈ سے نواں چک کی سڑکوں کی آباد کاری کے کام مکمل کئے جائینگے۔

انہوںنے مزید بتایا کہ اس ضمن میں پیپر ورک کا کام مکمل کر کے ڈی سی او کی ہدایت پر دو جون2014ء تک ٹینڈرطلب کر لئے گئے ہیں۔