وینزویلا میں یونیورسٹی طلبہ کا مارچ، تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ

Venezuela

Venezuela

وینزویلا (جیوڈیسک) وینزویلا میں یونیورسٹی کے طلبا نے حکومت سے تعلیمی اصلاحات کرنے کے لیے اپنے مطالبے کے حق میں مطاہرہ کیا۔

ہزاروں طلبہ نے تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی توجہ دلانے کے لیے پر امن مارچ کیا۔ مارچ میں شریک طلبہ نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی حمایت میں پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے۔ مارچ میں تصادم کے پیشِ نظر پولیس تعینات کردی گئی لیکن مظاہرین نے پر امن طریقے سے اپنے مطالبات کو ریکارڈ کروایا اور کسی پر تشدد واقعے کی خبر موصول نہیں ہوئی۔