صومالیہ: عسکریت پسندوں نے 2 اہم کمانڈرز قتل کر دیئے

Commanders

Commanders

صومالیہ (جیوڈیسک) صومالیہ میں انتہا پسندوں نے اپنے دو اہم کمانڈر کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے سروں کی قیمت امریکہ نے پانچ اور سات ملین ڈالر مقرر کی تھی۔

صومالیہ میں عسکریت پسند جماعت شباب کے ترجمان عبدل العزیز ابو موساد نے نامعلوم مقام سے فرانسیسی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکہ کو انتہائی مطلوب شباب ونگ کے دو اہم کمانڈرز کو جماعت کی پالیسی سے انحراف کرنے پر قتل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے میں ٹاپ کمانڈر ابراہیم حاجی کی سر کی قمیت امریکہ نے پانچ ملین ڈالر جبکہ دوسرے کمانڈر حامد حاشی کی سات ملین رکھی تھی۔ ترجمان کہنا تھا کہ دونوں کمانڈروں کو جماعت کی پالیسی سے منحرف ہونے پر نشانہ بنایا گیا۔